ٹی 20سیریز :ویسٹ انڈیز کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 11کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں،باقی کھلاڑیوں کا گروپ کل کراچی پہنچے گا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی کراچی آمد کے حوالے سے بتایا کہ 11کھلاڑی پہنچ گئے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی کل صبح تک کراچی پہنچ جائیں گے ۔

ٹی 20سیریز :ویسٹ انڈیز کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی ائر پورٹ پر ویسٹ انڈیز ٹیم کا استقبال وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کیا ،انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںیکم ،دو اور تین اپریل کو ہونے والے ٹی 20 میچز کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور میدان کو سجادیا گیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے جیسن محمد کی قیادت میں سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

ٹی 20سیریز :ویسٹ انڈیز کے 11 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

ٹی 20 ورلڈ چیمپئن سے مقابلے کے لئے سرفراز احمد کے 15 رکنی اسکواڈ میں احمد شہزاد، فخرزمان ،بابر اعظم ،شعیب ملک،فہیم اشرف،محمد نواز،شاداب خان ،محمد عامر،حسن علی ،راحت علی،عثمان شنواری شامل ہیں۔

سیریز کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کی خوشی کے ساتھ اس کا دبائو پر بھی ہے ،تاہم ہمارا ٹارگٹ سیریز جیت کر اپنی نمبر ون پوزیشن کو مستحکم بنانا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ائمپائر ز اور میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ میچ ریفری کے فرائض ڈیوڈ بون ادا کریں گے ۔

سیریز کے پہلے میچ میں احسن رضا اور شوزیب رضا فیلڈ احمد شہاب ٹی وی ائمپائر ہوں کے فرائض انجام دیں گے ۔

دوسرے میچ میں احمد شہاب اور شوزیب رضا فیلڈ اور احسن رضا ٹی وی ایمپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے جبکہ تیسرے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ جبکہ شوزیب رضا ٹی وی ایمپائر کے فرائض ادا کریں گے ۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment