ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن، فارو ق ستار کنوینر منتخب

Farooq Sattar elected as MQM Convener

ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے، منتخب رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیر ایم کیوایم پاکستان منتخب کرلیا۔

ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے جبکہ کامران ٹیسوری دوسرے اور عبدالوسیم تیسرے نمبر پر رہے۔

نو منتخب رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستار کو پارٹی کا کنوینر منتخب کیا گیا، ڈپٹی کنوینرز کا فیصلہ آج نومنتخب اراکین رابطہ کریں گے، خواجہ نوید کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات آئین کےآرٹیکل18سی کےتحت کرائےگئے۔

رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں انتظام کیاگیا، پولنگ کا وقت ایک بجے سے شام چھ بجے تک تھا جس میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ۔

فاروق ستار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا، کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہے جو پارٹی سے وڈیرہ شاہی ختم کردے گا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کی بیلٹ پیپر کی فہرست میں فاروق ستارکے بعد کامران ٹیسوری کا نام شامل کیا گیا تھا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment