This slideshow requires JavaScript.
اوسلو:
ناروے میں مقیم ممتازعالم دین اور انجمن حسینی ناروے کے ڈائریکٹر دینی امور حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹرسید زوار حسین شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی نے قومی سلامتی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ملک و قوم کی وحدت کے خلاف ایک پرانہ حربہ اور ایک گہری سازش ہے جس کے سدباب کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ناروے کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیرداخلہ احسن اقبال سے سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نارویجن پاکستانی شیعہ کمیونٹی کے وفد میں مرکز توحید اسلامی اوسلو کے صدر سید سجاد کاظمی بھی موجود تھے۔
ڈاکٹرسید زوار حسین شاہ اور سید سجادکاظمی نے وزیرداخلہ کے گوش گزار کیا کہ ناروے سمیت یورپ میں رہنے والے مسلمانوں بلخصوص شیعہ کمیونٹی کو پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی بشمول شیعہ مسلمانوں پر حملوں پر سخت تشویش ہے۔ خاص طور پر پچھلے کئی سالوں سے کوئٹہ اور پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگز اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس قسم کے تازہ ترین واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
انھوں نے وزیرداخلہ کو بتایاکہ ہمیں خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت کافی عرصے سے جاری ہے اور اس طرح کے تشدد میں ملوث گروپوں میں اضافہ ہی ہوتاچلا جارہاہے۔ اس کے برعکس سرکاری حلقے اس مسئلے کو نظرانداز کررہے ہیں اور دہشت گرد کھلم کھلا بے گناہ اور معصوم لوگوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔
بعض علاقے تو فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حوالے سے مشہور ہوگئے ہیں اور اس کے علاوہ بھی بعض دوسرے شہروں میں شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور علما کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایاگیاہے۔
وزیرداخلہ نے نارویجن شیعہ کمیونٹی کے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور یقین دلایا کہ وہ ان کے احساسات کو پاکستان میں متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے تاکہ اس حوالے سے لازمی اقدامات کئے جاسکیں۔
Share this:
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Pocket (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on Skype (Opens in new window)