فاروق ستار ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نہیں رہے،فروغ نسیم

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کےدستورکےمطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجازاتھارٹی ہے،فاروق ستار کے بلائے گئےجنرل ورکرزاجلاس کی کوئی حیثیت نہیں،وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔

فروغ نسیم کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فاروق ستار کو سبکدوش کیا ، اس کےبعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ، اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔فاروق ستار نے غیرقانونی قدم اٹھایاتوقانونی چارہ جوئی کاآپشن موجودہے۔

انہوں نے کہاکہ آخری راستے کے طورپر فاروق ستار کو عہدے سے ہٹایا ، فاروق ستار واپس آجائیں ، رابطہ کمیٹی کے ہاتھ پاؤں جوڑوں گا کہ انہیں لے لیں ، ورنہ چاہیں تو فاروق ستار نئی جماعت قائم کرلیں ۔




Recommended For You

Leave a Comment