وزیراعظم نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi During Inauguration of Liyari Expressway

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لیاری ایکسپریس وے کراچی کا افتتاح کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

وزیراعظم نے لیاری ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں تسلیم کیا کہ منصوبے کی تعمیر میں بہت تاخیر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ‘یہ بدقسمتی ہے کہ کراچی کی عوام کو 10 سال انتظار کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان سی پیک کے تحت اکنامک زون بن رہا ہے، جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، جولائی میں الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت سندھ کام کر رہی ہے اور وفاقی حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے جب کہ گورنر محمد زبیر نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی،گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں حصہ لینےوالے ادارے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن کے افسران بھی شریک ہوئے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment