زینب قتل کیس، ملزم عمران کا 14 دن کا ریمانڈ منظور

Zainab's Murderer Imranانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب کیس کے ملزم عمران کا 14 دن کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزم عمران نے پولیس کے سامنے زینب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم کوپاک پتن کے قریب سے گرفتارکیا گیا تھا۔

ملزم کے گھناؤنے جرم کی تفصیلی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد تصدیق ہوئی ،ملزم عمران کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا،عمران نامی ملزم قصور میں زینب کے گھر واقع کورٹ روڈ کا ہی رہائشی ہے۔

معصوم زینب 4 جنوری2018 کو لاپتہ ہوئی، چھ روزبعد اس کی لاش شہباز روڈ پر کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی،قتل پر قصور بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل پھینکے اورفائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور کئی ایک زخمی ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا ئی، 600 سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی واقعےکا ازخود نوٹس لیا تھا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment