، پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کواہمیت دیتا ہےجنرل باجوہ

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

سعودی وزیردفاع کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف،تمام معاملات پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ،پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے غیرمشروط تعاون کرتارہے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجو

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو روالپنڈی میں سعودی نائب وزیردفاع محمدبن عبداللہ نے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے غیرمشروط تعاون کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پرہیں۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تمام معاملات پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

 خبر: اردو پوانٹ

Recommended For You

Leave a Comment