جنرل مشرف پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر اوسلوآرہے ہیں، چوہدری قمراقبال

اوسلو(پ۔ر) سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف تین روزہ دورے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلوپہنچ رہے ہیں۔یہ با ت پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمراقبال نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ صدر مشرف کو اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی سترسالہ جوبلی کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع انیس اگست کوناروے میں منعقد ہوگا۔ جنرل مشرف کے علاوہ پاکستان یونین ناروے نے اس پروگرام میں نامورسماجی رہنماء اور انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ علمبردار مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ محترمہ بلقیس ایدھی اور فرزند فیصل ایدھی کو بھی خصوصی طورپرمدعو کیاہے۔چوہدری قمراقبال کاکہناہے کہ جنرل مشرف اپنے کارناموں کی وجہ سے پاکستان کے ہیرو ہیں ۔ نہ صرف ایک محب الوطن سپاہی ہیں بلکہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ دیا اور وہ ہمیشہ پاکستان کے استحکام و وحدت پرزوردیتے ہیں۔




ان کے دور کی اصلاحات کو آج بھی یاد رکھاجاتاہے۔ خواتین کومخصوص نششتوں کے ذریعے ایوانوں تک پہنچایا، میڈیا کو آزادی دی، خصوصآ آج ٹی وی چینلزکی بھرمار انہی کی حکومت کی اجازت سے ہوئی۔ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملا اور لوگوں کو نچلی سطح پر اختیارات میسر ہوئے۔ اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا اور انسانی حقوق کو تحفظ حاصل ہوا۔ بیرون ممالک میں بھی انھوں نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیاہے۔

چوہدری قمراقبال کے بیان میں کہاگیاہے کہ جنرل مشرف کو ان کی خدمات پرپاکستان یونین ناروے کی طرف سے ایوارڈ بھی دیاجائے گا۔ اپنے قیام کے دوران جنرل مشرف نارویجن اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ان ملاقاتوں کے اہتمام کے لیے پاکستان یونین ناروے کونارویجن حکمران جماعت کے پاکستانی نژاد سیاستدان عامر جاوید شیخ کا تعاون حاصل ہے۔چوہدری قمراقبال کاکہناہے کہ اس پروگرام کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ اس میں بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کو بھی مدعو کیاگیاہے۔پاکستان یونین ناروے محترمہ بلقیس ایدھی کو بھی خصوصی ایوارڈ دے گی۔ یہ ایوارڈ ان کی بلاتفریق نسل، رنگ اور مذہب کے انسانی خدمات پر دیاجارہاہے۔ انسانیت کے لیے ان کی بے شمار خدمات ہیں۔ لاوارث بچے یا غریب اور نادار لوگ ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے بلاتفریق سب کی خدمت کی ہے۔ وہ ایمبولیسن کا ایک بڑا نظام چلارہے ہیں جس میں سمندری اور ہوائی سروس بھی شامل ہے۔ ۔پاکستان یونین ناروے کے بیان میں کہاگیاہے کہ اگرچہ عبدالستارایدھی دنیاسے چلے گئے ہیں لیکن وہ اب بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ جنرل مشرف اور بلقیس ایدھی اور صاحبزادے کی ناروے آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیاجائے گا۔




Recommended For You

Leave a Comment