پاک۔ناروے فورم کے زیراہتمام قائداعظم کی یاد میں تقریب: قائد کے فرامیں پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط بنایاجاسکتاہے، مقررین کا خطاب

Quaid e Azam Day Celebrated by Pak Norway Forum

(اوسلو(خصوصی رپورٹ 
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاک ناروے فورم کے زیراہتمام تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قائداعظم کے فرامین پر عمل درآمد کرکے پاکستان کو ایک مضبوط اور عظیم ملک بنایا جاسکتاہے۔ یہ تقریب قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں منعقد ہوئی اور اس دوران نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے اوسلوسٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرمبشربنارس، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، ممتازعالم دین مفتی زبیرتبسم، دانشور ناصرعلی اعوان، پاک۔ناروے فورم کے عہدیداران چوہدری اسماعیل سروراور چوہدری وسیم شہزاد، حلقہ ارباب ذوق کے آفتاب وڑائچ اور دریچہ تنظیم کے شاعرمحمد ادریس لاہوری نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری نورعلی سیالوی نے حاصل کی جبکہ چوہدری سجاد داد نے اپنی خوبصورت آواز میں پیغمبرگرامی کی شان میں مدح سرائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمبشربنارس نے کہاکہ قائداعظم نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان قائم کیا اور پاکستان کے استحاکم کے لیے ملک میں جمہوری نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
چوہدری قمراقبال نے کہاکہ قائداعظم برصغیرکے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے جنھوں نے پاکستان کی جدوجہد کے لیے انتھک محنت کی۔ قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو سنوارسکتے ہیں اور اسے ایک عظیم ملک بناسکتے ہیں۔
ناصراعوان نے کہاکہ سترسال بعد آج پاکستان کو بہترہوناچاہے تھا مگرایسا نہیں ہوسکا۔ آج کا پاکستان بنیادی معیاری سہولیات بشمول صحت، تعلیم، انصاف اور امن و امان سے محروم ہے۔ پاکستان کے حالات دیکھ کر قائد کی روح تڑپ رہی ہوگی۔ پاک۔ناروے فورم کے جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد نے کہاکہ قائد کے رہنما اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتاہے۔ ادریس لاہوری نے شاعرانہ انداز میں قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک۔ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حلقہ ارباب ذوقا کے روح رواں آفتاب وڑائچ اور پاک۔ناروے فورم کے دیگر عہدیداران چیف آرگنائزرچوہدری اقبال بھاگو، فنانس سیکرٹری راجہ عاشق حسین اور نائب صدر قمرعباس ٹوانہ بھی موجود تھے۔

Quaid e Azam Day Celebrated by Pak Norway Forum
اس موقع پر ناروے میں مقیم متحرک پاکستانی صحافی عقیل قادر کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات پر قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم کی تصویر اور پاکستان کے پرچم سے مزئین کیک کاٹاگیا اور ممتاز عالم دین مفتی زبیرتبسم نے پاکستان کے استحکام اورسلامتی کے لیے دعا کی۔




Recommended For You

Leave a Comment