پی ٹی آئی کا علی موسیٰ گیلانی پر عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کا الزام

Imran Khan

تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

موسیٰ گیلانی کاکہناہےکہ قافلےمیں شامل گاڑی نےاُن کی گاڑی کو ٹکرماری،جس سےگاڑی کونقصان ہوا،ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کاالزام بے بنیاد ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سےعائدکئےگئےالزام میں کہاگیاہےکہ موسیٰ گیلانی کےمحافظوں کی فائرنگ سےعمران خان کے قافلے کے پیچھےموجود گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں پارٹی کے اہم رہنما فیصل جاوید سوار تھے ،تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونےکےباعث وہ محفوظ رہے،واقعےکامقدمہ موسیٰ گیلانی کےخلاف درج کرایاجائے گا۔

دوسری طرف موسیٰ گیلانی کاکہناہےکہ پتوکی کےقریب عمران خان کےقافلے میں شامل5تیزرفتارگاڑیوں نےاوورٹیک کرتےہوئےاُن کی گاڑی کو ٹکرماری،جس سےگاڑی کو نقصان پہنچا۔

اس دوران گارڈ کی قافلےمیں شامل افراد سےتلخ کلامی ہوئی،ہماری طرف سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے ۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment