کراچی: جھگڑے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

Firing Incident in Karachi

کراچی(جنگ): کراچی میں سی ویو پر کار ریس کے دوران ایک گاڑی کی دوسری کو ٹکر کے بعد دونوں سواروں میں جھگڑاہوگیا، ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے اور اسی میں فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی شناخت 26 سالہ ظافر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام زيد بتایا جار ہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں، فائرنگ کا نشانہ بنی گاڑی پر نو سے زيادہ گولیوں کے نشانات ہیں، فارنزک ماہرین انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

دوسری طرف واقعے پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایڈيشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment