مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

Former Prime minister of Pakistan Nawaz Sharif

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نو تشکیل شدہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ارکان کو دعوت نامے جاری کردیےگئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں دن ساڑھے 12بجے ہونے والے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نوازشریف کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان، مریم نواز، شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعلی بلوچستان، وزیراعلی گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

جبکہ اجلاس میں چودھری نثار، راجا ظفر الحق، خواجہ آصف، مشاہد اللہ خان، سعد رفیق، ایاز صادق، احسن اقبال، برجیس طاہر، سردار مہتاب، امیر مقام، مریم اورنگزیب، بیگم عشرت اشرف، رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی بھی شریک ہونگے۔

زیر علاج اسحاق ڈار سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 5 دسمبر کو لندن روانگی کا امکان ہے۔

خبر: جگ




Recommended For You

Leave a Comment