پاک پرتگال ایسوسی ایشن نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے دفاتر کا دورہ

Pak Portugal Associated Visited High Commission For Migration ACM

(لزبن، میاں عبدالروف سے)

پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاک پرتگال ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے نمائندہ وفد نے ہائی کمیشن برائے مہاجرین ( اے سی ایم ) کے دفاتر کا دورہ کیا، پاکستانی وفد میں محبوب احمد، قاری امجد محمود نقشبندی، عرفان بٹ شامل تھے۔
دورہ کے دوران تنظیم نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جن پاکستانیوں کو ابھی تک رہائشی اجازت نامے نہیں دئیے گئے ان پاکستانیوں کے فنگر لیٹرز اور دیگر ضروری کاغزات اے سی ایم کے ذمہ داران کے حوالہ کیےجس پر اے سی ایم نے یقین دلایا کہ پاکستانیوں کے مسائل اور شکایات کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی تا کہ پاکستانی پرتگال کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔




Recommended For You

Leave a Comment