معاہدہ طے پاگیا، تمام شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Tehreek e Labaik Agreed to End Faizabad Protest

اسلام آباد (جنگ):خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں موجود دھرنا مظاہرین کو کہتا ہوں کہ معاہدہ طے پاگیا ہے، دوسرےشہروں کےمظاہرین پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں۔

اس موقع پر میڈیا پریس کانفرنس کی لائیو کوریج نہ کرنے پر خادم حسین رضوی میڈیا پر برہم ہوگئے اور انھوں نے کہا کہ جب تک میڈیا پریس کانفرنس نہیں دکھائے گا میڈیا نمائندے یہیں رہیں گے۔

اس نمائندوں نے کہا کہ پیمرا نے براہ راست کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد میڈیا نمائندوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Agreement between Government of Pakistan and Tehreek Labaik Faizabad Dharna
تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے کی کاپی۔

خادم رضوی کا کہنا تھا کہ 12 گھنٹے کا وقت ہمیں دیا گیا ہے، کارکناں اپنا سامان سمیٹ رہے ہیں، ایکسپریس وے دونوں اطراف سے کھول دی گئی حکومت سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اسلام آباد میں مرکزی قائدین کی پریس کانفرنس کے بعد کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر دھرنا منتظمین کی جانب سے شہر بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور شرکاء اپنا سامان سمیٹ کر گھروں کو روانہ ہوگئے۔

دھرنے ختم ہونے کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی ہے اور تجارتی مراکز بھی کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment