جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

کراچی (جنگ): جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے مطابق شہر کی صورت حال کے پیش نظر امتحان ملتوی کیے گئے ہیں،ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سندھ مدرسۃ الاسلام انتظامیہ کی جانب سے کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ ترجمان اردویونیورسٹی میں بھی کل تدریسی عمل معطل رہے گا۔




Recommended For You

Leave a Comment