ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور ہڑتال، کاروبار زندگی متاثر

Faizabad Dharna | Tehreek e Labaik Protest

 ایکسپریس: اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد آپریشن کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے۔ متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرین اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازے کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:فیض آباد دھرنا:وزیر اعظم، آرمی چیف اہم ملاقات آج ہوگی

کراچی کے مختلف علاقوں میں سہراب گوٹھ، لیاقت آباد، ملیر، بلدیہ ٹائون اور اورنگی ٹائون میں دھرنے دیے گئے اور احتجاج کیا گیا جب کہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر 9 روز سے جاری ہے۔ سہراب گوٹھ پر دھرنے کے باعث ٹرک، ٹرالرز اور ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹھیلوں کو آگ لگادی ہے۔

لاہور میں تحریک لبیک کے علما اور کارکنوں کا شاھدرہ چوک میں دھرنا جاری ہے۔ شاھدرہ چوک کو چاروں اطراف سے بسوں اور ٹرک ٹرالیوں کو کھڑا کر کے بند کردیا گیا ہے۔ نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرہ کی طرف جانے والی تمام راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور فیروز پور روڈ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے ہیں۔ لاہور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہوگئے، مظاہرین نے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا رکھے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیر تعلیم نے پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کر دیئے

دوسری جانب میرپور میں پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا آزاد کشمیر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ملتان، فیصل آباد، ڈسکہ، بورے والا، فیروز والا اور فاروق آباد میں بھی احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ ٹریفک جام ہونے سے میلوں لمبی لائنیں لگ گئی جب کہ بازاروں کو زبردستی بند کروا دیا گیا۔ کنگن پور میں کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کو مظاہرین نے روک لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:فوج طلبی معاملہ پر عسکری حکام کا وزارت داخلہ کو جوابی مرسلہ

کامونکے میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ بورےوالا میں ملتان روڈ پر نہر کے پل پر دھرنا جاری اور ٹریفک بند ہے۔ ادھر پشاور میں موٹروے اسلام آباد کی جانب سے بند ہے۔ قصور میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

حیدرآباد، سکھر، بدین، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈوآدم، کوٹری میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے اور شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ تاندلیانوالہ میں لکڑمنڈی سے مذہبی جماعت نے ریلی نکالی۔ مانانوالہ، گوجرانوالہ، ہارون آباد، تلہ گنگ، کندھ کوٹ میں بھی احتجاج جاری ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment