پاکستان میں سوشل میڈیا معطل: الیکٹرانیک میڈیا کی براہ راست نشریات پر پابندی

Social Media Sites Facebook, Twitter and Youtube Blocked in Pakistan

(اسلام آباد (مجتبیٰ حیدر سید 
پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کی متعدد سائیٹس فوری طور پر معطل کردی گئی ہیں اور الیکٹرانیک میڈیا کو دھرنے کے خلاف آپریش کی براہ راست رپورٹنگ سے منع کردیا گیاہے۔
یہ اقدامات ہفتے کے روز مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے فوری بعد اٹھائے گئے ہیں۔
یہ آپریشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع فیض آباد کے علاقے میں آج ہفتے کے روز شروع ہوا ہے جس میں اب تک متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک پولیس اہلکار جانبحق ہوگیاہے۔

یہ خبر بھی پڑہیں:دھرنے کے خلاف آپریشن، پتھراؤ سے پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

Pemra notice to stop transmission of faizabad operation's
مظاہرین وفاقی کابینہ کے ایک وزیر کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں جن پر مذہبی حوالے سے ایک قانون کی تبدیلی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
احتجاجی دھرنا انیس دن سے جاری ہے جس سے دونوں شہروں کے درمیان زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ خاص طورپر اس دوران ملازمین اور سکول کے بچوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment