فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے پولیس کا آپریشن شروع

Faizabad Operation Started

اسلام آباد (جنگ):اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے پولیس نے آپریشن کا آغاز کردیا،آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، جس کے بعد ہر جانب آنسو گیس کا دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔

ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہو گئی مگر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری دھرنا ختم نہیں ہوا،دھرنا 20 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کی دی گئی ڈیڈ لائن جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوچکی ہے۔

پولیس اور ایف سی آپریشن کی مکمل تیاریوں کے ساتھ موجود ہے،اس سے قبل پولیس نے خاردار تاریں کاٹ کر راستہ صاف کیا۔

فیض آباد میں پولیس ایف سی کےتازہ دم دستےآئی ایٹ پل کےقریب اور فیض آبادبھی پہنچ گئے،پانی کی توپ اور واٹر ٹینکرزبھی دھرنےکے قریب پہنچا دیے گئے۔

ممکنہ گرفتاریوں کےلیےقیدیوں کی گاڑیاں فیض آبادکےقریب پہنچ گئیں،ایمبولینسزبھی دھرنے کے مقام کے قریب پہنچا دی گئیں۔

اس سے قبل فیض آباد کےقریب دھرنے کے شرکاء نے پولیس وین پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ کےباعث پولیس پیچھےہٹ گئی، مظاہرین نے خوب نعرےبازی کی۔

پولیس نے دھرنے کے قریب پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں، دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ شروع کی گئی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر واٹر کینن سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

راول پنڈی میں فیض آباد کے علاقے کو پولیس نے پہلے ہی مکمل خالی کرالیا ہے، علاقے میں مارکیٹیں بنداوربس اڈےخالی کرلیےگئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کاداخلہ بھی بندکردیاگیا۔

دھرنا ختم کرنے کے لیے کسی ممکنہ آپریشن کے نتیجے میں ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور توڑ پھوڑ سے بچنے کے لیے مری روڈ پر بھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ادھر کراچی میں بھی ادھر کراچی میں نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے۔

مذہبی جماعت لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا جاری ہے۔

نمائش چورنگی پر دھرنا دینے والے مظاہرین روزانہ صبح سڑک خالی کرکے اس کے کنارے چلے جاتے ہیں اور شام ہوتے ہی سڑک پر آکر اسے بلاک کردیتے ہیں۔




Recommended For You

Leave a Comment