غزالی فورم ڈنمارک کے زیر اہتمام ایک عظیم اشان چیڑٹی ڈنر اورمشاعرہ انعقاد، امجد اسلام امجد اور خالد مسعود خان شریک

This slideshow requires JavaScript.

کوپن ہیگن، سید تنویر نقوی

ڈنمارک کے دارلحکومت کوپن ھیگن میں غزالی فورم ڈنمارک کے زیر اہتمام ایک عظیم اشان چیڑٹی ڈنر اور مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کے معروف و نامور شاعر ،ادیب ، دانشور،اور ڈرامہ نگار محترم امجد اسلام امجد اور مشہور مزاح نگار جناب خالد مسعودخان نے محفل لوٹ لی۔ اس تقریب میں کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات نے شمولیت کی۔ تقریب میں خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ مشاعرے میں مقامی شعراء طاہر عدیل،ظفر اعوان، عدیل احمد آسی اور کامران اقبال نے بھی اپنا کلام سنایا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ملک طاہر کی خوبصورت تلاوت سے ہوا۔ یورپین ایوارڈ یافتہ نعت خوان راجہ عمران نے عدیل آسی کا لکھا نعتیہ کلام پڑھ کر خاضرین میں عشق رسول کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر عدیل آسی نے غزالی ایجوکیشن کا تعارف پیش کیا جبکہ شہزاد عثمان بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان نے ڈائریکٹر سید عامر محمود جعفری نے پاکستان میں تعلیم کی صورت حال پیش کی اور فروغ تعلیم کے لیے غزالی کی کاوشوں کا تفصیلی اخاطہ کیا۔ناروے سے آئے ہوئے غزالی یورپ کے کواڈینٹر میاں طیب نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے حوالے سے ڈاکومینٹری پیش کی جس سے ہال میں ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ خاضرین نے دل کھول کر اس کار خیر میں عطیات دیے۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں امجد اسلام امجد اور خالد مسعود نے شرکاء کے دل موہ لیے، ان دونوں نے محفل میں رنگ بھر دیے ۔ اہل کوپن ہیگن تعلیم کے نام ایک شام کو عرصہ دراز تک یاد رکھیں گے۔اس پروگرام کی نظامت عدیل احمد آسی نے کی ۔ آخر میں یمتیاز سویہ نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا




Recommended For You

Leave a Comment