پاکستان میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، پیرزادہ سید امتیاز

Peerzada Syed Imtiaz General Secretary all pakistan federation of united trade unions in Portugal

لزبن (آن لائن) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹیڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق کی جس طرح پامالی کی جا رہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں یورپی یونین کی ٹریڈ یونینز کے ساتھ جی ایس پی پلس ٹریڈ کے ثمرات اور شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جاے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتوں نےجی ایس پی پلس ٹریڈ کی شرائط پرعمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا، سرکاری اداروں کے ملازمین  کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے وابسطہ کروڑوں مزدورں کے لیے ہر حکومت نے من پسند قوانین بنائے ہیں۔

 آئیندہ سال انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن ، ایف ای ایس اور گلوبل یونینز مل کر پاکستان میں لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز رائیٹس پر  کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کام کریں گے۔ چائلڈ لیبر، لیبر اور ٹریڈ یونینز رائیٹس ، صنعتی مزدوروں کا استحصال عالمی اداروں کے لیے قابل قبول نہیں، عالمی اداروں کع بھی حکومتی ادارے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرکے پردہ ڈالتے ہیں جبکہ آنکھیں بند کر کےآئی ایل او کے ساتھ معاہدے تو کر لیے جاتے ہیں اور عمل درآمد کے لیے کسی مسیحے کی تلاش جاری رہتی ہے کیونکہ حکومت اور ادارے لیبر قوانین پر بےبس اور نااہل نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کے محنت کش طبقے کو غلامی اور غربت میں دھکیلا گیا ہے مزدوروں کے قوانین صرف کتابوں میں دب کر رہ گئے ہیں اورٹریڈ یونینز میں لیڈرشپ کے ساتھ ساتھ اتحاد اور اتفاق کا فقدان ہے جس سے سرمایہ دار اور وڈیرے کو فائدہ مل رہا ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment