پنجاب بھر میں شدید دھند ،کئی پروازیں متاثر

Smog across punjab several flights affected

لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہے مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔

اسموگ کے سبب فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا جبکہ جدہ اور مدینہ کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے فیصل آباد جانے والی پی کے 324، جدہ سے فیصل آباد اڑان بھرنے کےلئے تیار پی کے 764، فیصل آباد سے جدہ کے لئے جانے والی پی کے 763، اور ملتان سے مدینہ کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں موسم کی خراب صورتحال کے سبب پی آئی اے نے فیصل آباد اور ملتان کی پروازوں میں ردوبدل کیا ہے، مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے مطلوبہ پرواز سے متعلق معلوم کرلیں۔




Recommended For You

Leave a Comment