بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئی ہیں

Quaid e Azam Daughter Dina Wadia Died

ضیاءسید سے

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا جمعرات کو نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر اٹھانوے برس تھی۔
ممبئی میں واڈیا گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے انھوں نے اپنے سوگواراں میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین بھی ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔
عجیب بات ہے کہ جناح کی اکلوتی بیٹی اس ملک میں کبھی نہیں رہی، جو ان کے والد نے بنایا۔ سنہ 2004 میں ایک مرتبہ وہ پاکستان آئی تھیں۔




Recommended For You

Leave a Comment