کا تالا ن صدر کارلس پوجدےمونت پر اسرار طور پر  برسلز پہنچ گئے

This slideshow requires JavaScript.

سویڈن: سید تنویر نقوی

کا تالا ن صدر کارلس پوجدےمونت پر اسرار طور پر  برسلز پہنچ گئے۔انھوں نے بائے روڈ سپین کا بارڈر کراس کیااور پھر فرانس کے شہر مارسیا سے بائے ایئر برسلز پہنچنے ۔

 ان کے ہمراہ کتلان حکومت کے پانچ اہم عہدیدار بھی ہیں۔آج صبح پوجدےمونت نے انسٹا گرام پر “صبح بخیر “کے میسج کیساتھ تصویر اپ لوڈ کی۔تاکہ سیکیورٹی ادارے یہ سمجھیں کہ وہ بارسلونا میں ہی ہیں۔دنیا بھر کا میڈیا دن بھر منتظر رہا کہ پوجدےمونت صدارتی ہاوس آئیں گے ۔مگر ایسا نہیں ہوا اور سابقہ کتلان صدر 5 وزراء کے ساتھ برسلز پہنچ گئے ۔انھیں  بیلجئیم کی حکومت نے سیاسی پناہ کی آفر کی تھی۔انھوں نے برسلز پہنچ کر کہا کہ وہ کتالونیا کی آزادی کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔وہ وکلاء سے مشورہ کر رہے ہیں اور وہ ان کی حکومت کی برطرفی کے خلاف یورپین کورٹ آف جسٹس میں  بھی جانے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔جبکہ کتلان صدر کو پناہ دینے پر بیلجیئم گورنمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

دوسری طرف کتالونیا میں آرٹیکل 155 کے نفاذ کے بعد آج پہلا “ورکنگ ڈے”تھا۔

کاتالان حکومت کے برطرف عہدیدار اور وزراء معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں پہنچے۔

تحلیل شدہ پارلیمنٹ کی سربراہ بھی صبح آٹھ بجے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گی۔

جبکہ تحریک آزادی کے مرکزی قائدین کے خلاف اٹارنی جنرل نے مقدمات دائر کر لیے ہیں ۔3 مقدمات میں بغاوت،سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور عوام کو ناجائز اکسانے جیسے الزامات شامل ہیں ۔مبصرین کے مطابق ان مقدمات میں 25 سے 30 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ادھر ذرائع کے مطابق کتلان صدر کی اہلیہ،جن کا تعلق رومانیہ سے ہے،اپنے وطن  روانہ ہو گئیں ہیں ۔




Recommended For You

Leave a Comment