احمدنورانی پر حملہ، سیف سٹی کیمروں سے حاصل وڈیو کا تجزیہ

Attack on Ahmed Noorani

جنگ اسلام آباد :دی نیوز کے سینئر رپورٹر احمد نورانی پر حملے کی تفتیش کے لئے قائم 5رکنی تفتیشی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں سے حاصل ویڈیو کا تجزیہ شروع کردیا، ایف آئی اے اور نادرا سے بھی مدد لے لی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے انویسٹی گیشن ٹیم کواحمدنورانی پرحملےکےملزموں کوگرفتار کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

پانچ رکنی تفتیشی ٹیم نےسیف سٹی کیمروں سے حاصل وڈیو کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔ انویسٹی گیشن ٹیم چیف کمشنر اور آئی جی کو روزانہ کی بنیاد پررپورٹ پیش کرے گی۔

اےآئی جی اسپیشل برانچ کیپٹن (ر) الیاس سپروائزری کردار ادا کریں گے۔ کمیٹی قانون نافذ کرنے اور خفیہ معلومات کیلئے تمام اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔

وزیراعظم نے چیف کمشنر اور آئی جی پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کی تھی ،ذرائع کے مطابق کمیٹی کا دائرہ کار وسیع کرکے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پمزاسپتال کے سرجیکل آئی سی یومیں زیرعلاج احمد نورانی کی حالت پہلے سے بہتر ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق احمدنورانی کو آئی سی یو سےوارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔




Recommended For You

Leave a Comment