بھارتی وزیرٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

indian minisiter tax corruption

بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد کرلئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

انکم ٹیکس حکام نے ریاستی وزیر کی دیگر 39 املاک پر بھی چھاپے مارے جب کہ نئی دہلی میں ان کے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد ضبط کرلئے، جس وقت شیوکمار کے لگژری فارم ہائوس پر چھاپہ مارا گیا وہاں کانگریس کے 44 رکن اسمبلی موجود تھے جو چار روز سے وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔

شیوکمار جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور کانگریس نے انہیں منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں واپس لانے کا ٹاسک دیا تھا جس کے لیے انہوں نے ریاست گجرات کے 44 ارکان اسمبلی کو اپنے فارم ہائوس پر مدعو کیا تھا، تاہم اسی دوران انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ ماردیا۔

دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر ڈی کے شیوکمار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور ریاستی مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن میں غیرقانونی فنڈز کی منتقلی اور ٹیکس چوری کےالزام میں چھاپے مارے گئے۔

شیوکمار اور انکے اہل خانہ کی 39 جائیدادوں کی بھی تلاشی لی گئی، بنگلورو کے فارم ہائوس پر چھاپہ پہلے سے طے تھا اور کانگریس کے 44 ارکان اسمبلی کی اسی دوران وہاں موجودگی اتفاقیہ امر تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں اگلے ماہ اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہوں گے جس سے قبل کانگریس کے 6 رہنما بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جب کہ مزید ارکان اسمبلی بھی وفاداری بدلنے کے لیے پرتول رہے ہیں۔

خبر:جنگ




Recommended For You

Leave a Comment