ن لیگ توڑی نہیں جارہی، وہ تو ٹوٹ چکی ہے، زرداری

Asif Ali Zardari

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نےکہا ہے کہ حکمران جماعت نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ، ن لیگ کو توڑنے کی کوشش نہیں ہورہی ، نواز شریف کی جماعت ٹوٹ چکی ہے ۔

لاہور میں سابق گورنرپنجاب ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ ہماری اسٹبلشمنٹ یا ادارے سب کوعلم ہے کہ کیا ہورہا ہے،اگرادارےنےمعیشت پربیان دیاہےتوپاکستان کے لیے دیا ہےاپنے لیے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے بچارے کوکیا کہیں،اور بھی دوست پیپلزپارٹی میں آنے کےلیے تیار ہیں، پہلے ن لیگ کا ساتھ دیا،وہ جمہوریت کا سفرتھا۔

آصف زرداری نےکہا کہمشرف کی حکومت بھی قومی حکومت تھی مگروہ پاکستان نہیں سنبھال سکی،ہم نے مل بہت کچھ کرنا ہے، انشاء سب سیاسی قوتیں مل پاکستان کا نیا باب لکھیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ پہلے ہی کہہ دیا تھا چار سال سیاست نہیں کروں گا ،آیا ہوں،سردار ذوالفقار خان کھوسہ سے سیکھنا ہے، انہوں نےمیرے کاندھے پر ہاتھ رکھا ہے ۔

اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نےکہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد مشرف کی ٹیم کون لیگ اپنے ساتھ لے آئی،کسی جماعت کےسربراہ کاگھرآنامیرےلیےاعزازہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے،ان سے فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے ،اس دوران دوستوں سے مشورہ کرلوں گا،ہم جب فیصلہ کریں گے تو انشااللہ زرداری صاحب کومایوس نہیں کریں گے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment