رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 27 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

Rangers and Police of Karachi

رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر آصف عرف پکوڑا کو گرفتار کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم2002ءمیں سیاسی تنظیم کے ساتھ لڑائی میں ملوث ہے،جبکہ ملزم بھتہ خوری ،ہوائی فائرنگ سمیت جرائم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔

رینجرزنے کلاکوٹ ،درخشاں اور گڈاپ ٹاؤن میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان سلمان عرف مایا، کبیرعرف چھوٹو اور محمد فاروق کو گرفتار کیا، جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزمان ٹارگٹ کلنگ ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید وفروخت اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

جبکہ بغداد ی،کلری ،گڈاپ اور کورنگی صنعتی ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد حسن عرف لنگڑا،نور سلیم ،محمد راشد ،وقار احمد کو گرفتار کرلیا ،ملزمان ڈکیتی ،عوام کو لوٹنے اور موبائل فون چھینے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،

رینجرز اہلکاروں نےصنعتی ایریا سے ملزم محمد قاسم کو گرفتارکرلیا ،رینجرز ترجمان کے اعلامیئے کے مطابق ملزم کو رینجرز ہیلپ لائن 1101پر شکایت موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ،ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، رینجرز نے گڈاپ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم ابراہیم کو گرفتار کرلیا ،ملزم منشیات فروشی میں ملوث ہے ،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

شریف آباد پولیس نے 2ملزمان دانش اور فرحان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزم صدام کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گارڈن پولیس نے2 ملزمان محمد شفیق اور ممتاز کو گرفتار کرلیا، جبکہ نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے2 ملزمان یاسر اور وقاص کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پیرآباد پولیس نے ملزم اختر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔کورنگی صنعتی ایریا پو لیس نے 2 ملزمان وقار اور یاسر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

سائٹ بی ایریا پولیس نے2ملزمان محمد رفیق اور عتیق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ،اتحاد ٹاؤن پولیس نے 2ملزمان مشتاق ، ندیم اور محمد مشتاق کو گرفتار کرکے انکے قبضے اسلحہ برآمد کرلیا۔

بریگیڈ پولیس نے2ملزمان جاوید اور مدثر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment