امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے، انضمام الحق

Inzamam ul Haq

دبئی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کیا ہے کہ امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان فواد عالم کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے کہا کہ پلیئر کو صرف زیادہ رنز بنانے پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور تکنیک کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔اگر زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کو منتخب کرناہو تو سلیکٹرز کی ضرورت نہیں ٗ ہر منتخب کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔




ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ امام الحق کا چچا ضرورہوں مگر ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امام کی گزشتہ 2سال میں کارکردگی اچھی رہی، جس طرح میں دیگر کرکٹرز کیلیے دعاگو ہوتا ہوں، ان کیلیے بھی ایسا ہی کروں گا کہ وہ کامیاب ہوں۔انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے اسکواڈ کیلئے 15کرکٹرز منتخب کیے، سوال صرف امام الحق کا ہی کیوں کیا جارہا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment