رواں سال سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر رہے گی، آئی ایم ایف

Saudi Arabia

ریاض (این این آئی) آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر رہے گی، بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، معیشت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے جبکہ معاشی اصلاحات کے باوجود سعودی عرب کو ابھی کئی سخت برسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کے باوجودرواں سال بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ معیشت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے ۔عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رواں سال میں




 سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر پر رہے گی جبکہ نان آئل گروتھ میں 2 فیصد کمی آئے گی۔آئی ایم ایف مشن چیف ٹم کیلن نے سعودی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال بیروزگاری کی شرح بڑھکر 12.8 فیصد پر آگئی ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کے باوجود رواں سال بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہواجبکہ مشیعت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے تاہم اس سال سعودی عرب کے بجٹ خسارے میں کمی متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو ابھی کئی سخت برسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ملک میں 25 سے 29 سال کے افراد میں بیروزگاری زیادہ ہے جو کہ سعودی آبادی کے نصف پر مشتمل ہیں۔
 

Recommended For You

Leave a Comment