دنیا بھر میں لاکھوں افراد دہشت گردی سے متاثر ہوئے، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد دہشت گردی سے متاثر ہوئے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے جنھیں پاک فوج نے ختم کیا ۔

واشنگٹن میں امریکی اوربین الاقوامی میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان امریکا سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے۔ امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستان، امریکا خطے میں امن، استحکام، خوشحالی کے مشترکہ مقصد کیلیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں بہت فکرمند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں زیاہ ترافغانستان کے غیر منظم علاقوں میں ہیں جو ملک کا40فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ مہینوں میں پاکستان میں دہشت گردی کےکئی حملوں کےتانے بانےافغانستان میں ملتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف لڑائی میں پاکستان جیسا عزم، کامیابیاں کسی دوسرے ملک کی نہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان میں امریکا کیلیےسرمایہ کاری کے بڑےمواقع ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment