پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم ہونے دیاجائے، نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت شیخ عظیم اللہ کی اپیل

شیخ عظیم اللہ 

اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے پاکستان کے تمام سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھنے اور مستحکم ہونے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہرقسم کے معدنی اور انسانی ذرائع سے مالامال ہے لیکن درست انتظامات اور صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب قمیتی اثاثے ضائع ہورہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہاکہ شخصیات کے بجائے اداروں کو مضبوط کیاجائے۔ جمہوری ادارے فعال اور مستحکم ہوں گے تو جمہوریت جڑ پکڑے گی۔ پاکستان میں جہوریت کو اس کے اصل مفہوم یعنی ’’عوام کی حکومت عوام کے ذریعے‘‘ کے تحت رائج ہونا چاہیے۔ شیخ عظیم اللہ نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔ پاکستان کے قیام کی جدوجہد بھی بنیادی طور پر جمہوری، سیاسی اور وفاقی جدوجہد تھی۔ اس لیے پاکستان کی جڑوں میں جمہوریت ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اب تک لوگوں میں احساس محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے،اس احساس محرومی کو روکنے میں حکومتیں ناکام ہوئی ہیں۔ ان خامیاں اور کوتاہیاں کو دور کیاجائے جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت بہت سے اندرونی اور بیرونی مشکلات درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بہت زیادہ جدوجہد کرناہوگی۔

Recommended For You

Leave a Comment