خواجہ ساجد رزاق سکہ کوگرانقدرسماجی خدمات پر ناروے میں ایوارڈ دیاجائے گا

اوسلو(پ۔ر) پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ کو انسانیت کے لیے گرانقدرخدمات پرناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ دیاجائےگا۔ یہ پروقار تقریب پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے انیس اگست کو منعقد ہوگی۔خواجہ ساجد رزاق کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ چوہدری قمراقبال کی قیادت میں قائم پاکستان یونین ناروے کی ایوارڈ کمیٹی نے اجلاس کے دوران کیا۔ سکہ خاندان فیصل آباد میں اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔ ان کی خدمات میں مستحق طلبہ و طالبات کے تعلیمی ودیگر اخراجات ،ناداربیماروں کا علاج معالجہ شامل ہیں ۔ سکہ برادران فیصل آباد شہرکے دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

اوسلومیں منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران صدرجنرل مشرف کو ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات پر اوربیگم بلقیس ایدھی کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہدپرخصوصی ایوارڈ زدیئے جائیں گے۔ کہنہ مشق صحافی اور لکھاری احمد نظامی (چیف ایڈیٹراخبارخلش برطانیہ) کو بھی ایوارڈ دیاجائے گا۔

Recommended For You

Leave a Comment