صوبائی وزیرتعلیم راجہ یاسرہمایوں سرفراز کا چیئرمیں پاکستان یونین ناروے قمراقبال کے اعزاز میں عشائیہ: مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)۔
صوبہ پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ کی یہ تقریب گذشتہ شام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس کے دوران وزیر برائے تعلیم کے پرائیویٹ سیکرٹری حبیب الرحمان ہاشمی، پی ٹی آئی کے بانی رکن مظہرساہی، وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری انور کھرل، سیشن جج بہاولپور، سماجی کارکن مزمل بٹ، چنیوٹ سے علی سپرا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔


اس دوران صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے گذشتہ سال کے دورہ ناروے کے بارے میں بتایاکہ وہ پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے اگست ۲۰۱۹ کو ناروے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کا دورہ انتہائی مفید رہا اور بہترین مہمانوازی پر وہ یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور ان کی پوری ٹیم کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یوم آزادی کی تقریب میں نارویجن وزیرتعلیم سمیت ناروے کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
انہوں نے تقریب کے موقع پر پاکستان یونین ناروے کی طرف سے کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈ ریزنگ کے بتایا کہ یونین نے انتہائی احسن طریقے سے اس سنٹر کے لیے ناروے سے بھرپور فنڈ ریزنگ بھی کرائی۔ اس مقصد کے لیے کڈنی سنٹر گجرات کے عہدیداران بشمول صدر حاجی میاں اعجاز اور گجرات چمبر کے اہم اراکین کو بھی ناروے مدعو کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر نے ناروے میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور پاکستان اور ناروے کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں پاکستان یونین ناروے کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وفود کا تبادلہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور یونین اپنے اخراجات پر پاکستان سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات کو ناروے مدعو کرتی ہے جس سے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام اگست ۲۰۱۹ کو اوسلو میں کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈ ریزنگ کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔

پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم یاسر ہمایوں سرفراز کے پچھلے سال پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر دورہ ناروے کی یادگار تصویر۔

Recommended For You

Leave a Comment