چوہدری اشرف پنجابی مصالحے والے پی پی پی ناروے میں شامل ہوگئے

(اوسلو (پ۔ر

ناروے کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد اشرف (پروپرائٹر پنجابی مصالہ ریسٹورنٹ ) نے پاکستان پیپلز پارٹی ناروے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

چوہدری محمد اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ایک سیاسی تاریخ رکھتی ھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ملک کے لئے خدمات اور قربانیاں تاریخ کا حصہ ھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ھی وہ واحد پارٹی ھے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ھے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی چوہدری قمرزمان کائرہ کی قیادت میں بھت جلد ایک بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھر ے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، سیئنر نائب صدر علی اصغر شاھد اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوھدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے پیپلز پارٹی ناروے میں شمولیت پر چوہدری اشرف کا خیرمقدم کیا اور پارٹی میں نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

Recommended For You

Leave a Comment