ناروے اور ڈنمارک کے لیے اسلام ٓاباد سے دوخصوصی پروازیں آٹھ اور ۹ اپریل کو روانہ ہوں گی، نارویجن سفارتخانہ کا اعلان

PIA to close flight operations for USA

اوسلو (خصوصی رپورٹ)

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نارویجن سفارتخانے کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے اسلام آباد ائرپورٹ سے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے لیے آٹھ اپریل کو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو کیلئے ۹ اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

سفارتخانے کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے اس بیان کے مطابق، اس سلسلے میں پی آئی اے کی ویب سائیٹ چار اپریل شام چھ بجے سے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں:

https://www.piac.com.pk

بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی نہیں بلکہ خصوصی فلائٹس ہیں جن کا مقصد پاکستان میں رکے ہوئے نارویجن شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

دونوں فلائٹس اپنے مقررہ ایام میں دن گیارہ بجے اپنے اپنے روٹس کی طرف روانہ ہونگی جبکہ ائرپورٹ پر پہنچنے کے لیے مسافروں کو اپنا بندوبست خود کرنا ہوگا۔ اسی طرح ناروے پہنچنے کے بعد بھی انہیں ائرپورٹ سے گھر تک اپنا انتظام کرنا ہوگا۔

بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اگر کسی کو اسلام آباد ائرپورٹ تک پہنچنے میں مشکل ہو تو وہ نارویجن سفارتخانے سے رابطہ کرکے ایک خط لے سکتا ہے تاکہ اسے ائرپورٹ تک راستے میں دشواری نہ ہو۔ البتہ اس خط کے لیے ٹکٹ کا ہونا ضروری ہے۔

ائرپورٹ پر ٹکٹ اور پاسپورٹ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سکریننگ کی بھی جائے گی اور جن مسافروں میں کرونا وائرس یعنی کوویڈ ۱۹ کی علامات ہوں گی، وہ سفر نہیں کرسکیں گے۔

بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ جو کوئی بھی بیرون ملک سے ناروے آئے گا، اسے چودہ دن تک لازمی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سفارتخانے نے یہ بھی کہاہے کہ ناروے پہنچنے والے مسافر اپنی اطلاع اس ویب سائیٹ پر فراہم کریں:

The embassy said, after leaving Pakistan, we appreciate you updating your information at https://www.reiseregistrering.no/ .

فلائٹس کے بارے میں نارویجن سفارتخانے کا لینک ملاحظہ فرمائیں:

https://www.norway.no/en/pakistan/norway-pakistan/news-events/news2/fly-fra-islamabad-til-kobenhavn-og-oslo/

Recommended For You

Leave a Comment