چوہدری قمراقبال کی وزارت خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر خالد میمن سے ملاقات، دفترخارجہ میں اسناد کی تصدیق کا نظام آسان بنایا جائے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے

This slideshow requires JavaScript.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)

چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے گذشتہ روز وزارت خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر خالد حسین میمن سے دفترخارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی ریسرچ سکالر و سینئر صحافی سید سبطین شاہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپرٹ انجینئر سید مجتبیٰ حیدر بھی موجود تھے۔


چوہدری قمراقبال نے کہاکہ دفترخارجہ اسلام آباد میں اسناد کی تصدیق کے نظام کو آسان بنایا جائے تاکہ تصدیق کے لیے دوردراز سے اسلام آباد آنے والوں کے وقت ضیاع نہ ہو۔ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں جن میں اکثر کا تعلق کھاریاں، گجرات، میرپور آزاد کشمیر اور ان علاقوں کے قرب و جوار ہے، کو سارا سارا دن اس کام کے لیے وقف کرنا پڑتا ہے۔ لہذا تصدیق کے نظام کو بہتر اور آسان بنایا جائے تاکہ ان لوگوں کا وقت پہلے ہی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مقرر ہو اور انہیں دفتر خارجہ میں طویل انتظار نہ کرنا پڑے۔ اسناد کی کٹیگریز الگ الگ کردی جائیں تاکہ جن اسناد کی تصدیق کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، انہیں کم وقت میں تصدیق ہونے والی اسناد الگ کردیا جائے۔ اس سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ اوورسیزپاکستانیوں کی رہنمائی کے ایک کاؤنٹر بھی بنایا جائے۔

انھوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے دیگر مسائل بھی ہیں جن کا تعلق دیگر محکمہ جات سے ہے جن کے حل کے لیے اقدامات ضروری ہونے چاہیے۔

ڈاکٹر خالد میمن نے بتایاکہ اسناد کی تصدیق کا نظام وزارت خارجہ میں موجود ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حوالے اوورسیز وزارت موجود ہے۔ پاکستان یونین ناروے اس سلسلے میں اس متعلقہ وزارت سے رجوع کرسکتی ہے۔

ملاقات کے دوران نارویجن پاکستنایوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ڈاکٹر خالد میمن نے نارویجن پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ انھوں نے خاص طور پر چوہدری قمراقبال کی قیادت میں پاکستان یونین ناروے کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔

Recommended For You

Leave a Comment