پاکستان یونین ناروے کی فنڈریزنگ کمیٹی نے ایک کروڑ تیس لاکھ کی رقم کڈنی سنٹر گجرات کے صدر کے حوالے کردی

This slideshow requires JavaScript.

(اوسلو پ۔ر)
پاکستان یونین ناروے کے تحت قائم ہونے والی فنڈریزنگ کمیٹی نے کڈنی سنٹر گجرات کے لیے ناروے میں جمع ہونے والے عطیات کی ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی روپے کی رقم کڈنی سنٹر کے بورڈ کے صدر حاجی میاں محمد اعجاز کے حوالے کردی ہے۔
اس سلسلے میں فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین، پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور یونین کے سینئر عہدیداراں اور کڈنی سنٹر گجرات کے صدر میاں محمد اعجاز کے مابین اجلاس گذشتہ روز اوسلو میں یونین کے سینئررہنماء میرناصر آف گورالی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین حاجی غلام حیدر، چوہدری زاہد اسلم، شیخ طارق محمود، چوہدری شریف گوندل اور دیگر شخصیات ملک پرویز مہر، چوہدری اصغر دھکڑ، چوہدری احسان حیدر اور فرخ مہمند چک بھی موجود تھے۔ 
اجلاس میں کیش جمع ہونے والے رقوم کا حساب کمیٹی اراکین حاجی غلام حیدر، زاہد اسلم اور شریف گوندل اور پاکستان یونین ناروے سے وابستہ دیگر شخصیات چوہدری اصغر دھکڑ، چوہدری احسان حیدر اور میرناصر نے کمیٹی کے رکن اور کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود کے حوالے کیا اور بنک اکاونٹ کے ذریعے جمع ہونے والی رقوم کا حساب چوہدری قمراقبال نے پیش کیا۔ بعد میں جمع ہونے والی تمام رقوم کو کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ کے صدر حاجی محمد اعجاز کے حوالے کیاگیا۔
اس موقع پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال جو گذشتہ چھ ماہ سے اپنی ٹیم کے ہمراہ گجرات کڈنی سنٹر کے لیے فنڈریزنگ کے لیے متحرک ہیں، نے اعلان کیا کہ فنڈریزنگ کے حوالے سے جو ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی، آج اس ذمہ داری کے تحت جمع ہونے والی امانت انھوں نے فنڈریزنگ کمیٹی کے سامنے پیش کردی ہے۔ انھوں نے ان لوگوں خاص طور پر فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے کڈنی سنٹر کے لیے عطیات جمع کرنے میں تعاون کیا۔ 
قمراقبال نے میڈیا کے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے ذریعے کڈنی سنٹر کی فنڈریزنگ کے بارے میں اطلاعات کو لوگوں تک پہنچایا گیا۔ میڈیا کے ذریعے اس آگاہی مہم کا زیادہ تر سہرا یورپ میں سینئرصحافی سید سبطین شاہ اور پاکستان کی سطح پر گجرات کے سینئرصحافی اختر محمود کے سر ہے جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے اس مہم کو کامیاب بنایا۔
انھوں نے کہاکہ کڈنی سنٹر کی فنڈریزنگ کے لیے ناروے میں یہ پہلا اور تاریخی کام پاکستان یونین ناروے کے تعاون سے ہوا ہے۔ 
اس موقع پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا گیا جس میں صدر کڈنی سنٹر حاجی میاں اعجاز نے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین کا نام لے کر اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میری توقع سے زیادہ رقم جمع ہوئی ہے اور اب امید ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
اس دوران ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن شیخ طارق محمود نے کہاکہ ہم تمام ان لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری اپیل پر کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈریزنگ میں حصہ لیا۔ اجلاس کے موقع پر میزبان میرناصر کی طرف سے ہلکی پھلکی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 
واضح رہے کہ کڈنی سنٹر گجرات کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم پاکستان یونین ناروے کے خصوصی تعاون سے گذشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ اس سال کے اوائل میں یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے پاکستان میں قیام کے دوران کڈنی سنٹر گجرات کا دورہ کیا اور وہاں سنٹر کے صدر حاجی میاں اعجاز سے ملاقات کی۔ ناروے واپس آنے پر انھوں نے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی پانچ ممتازشخصیات حاجی غلام حیدر، سید ذکی الحسن شاہ، شیخ طارق محمود، چوہدری زاہد اسلم اور چوہدری شریف گوندل پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی۔ گذشتہ ہفتے فنڈریزنگ کے دوران سب سے بڑا پروگرام پاکستان یونین ناروے کی اوسلو میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب تھی جس کے دوران لوگوں نے کڈنی سنٹر گجرات کو دل کھول کر عطیات دیئے۔

Recommended For You

Leave a Comment