پاکستان معاشی بحران کا شکار، ڈالر کنٹرول نہیں کرسکتے، مشیرخزانہ

کراچی (خبرایجنسی)مشیر خارجہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ غیرملکی قرضہ97ارب ڈالر زہے ،اس سال حکومت نے 2 ہزار ارب روپے سود دیا ،آئندہ مالی سال میں سود کی مد میں 3ہزار ارب روپے دینا ہونگے،ہم سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں ،اس صورتحال میں روپے کی قدر کو سنبھالا نہیں جاسکتا ، ہم نے بجٹ میں نان فائلر کا تصور ختم کردیا ، سب کوٹیکس دینا ہے اگر اس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے،کابینہ کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی ہوئی،وزیراعظم ہاؤس کے خرچوں میں نمایاں کمی کی گئی،ہمیں سوچنا ہوگا کہ کہاں ہمیں اپنے خرچے کم کرنے ہیں،لوگ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اب ہمارا ہاتھ انکی جانب بڑھے گا۔جمعے کو کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں ایکسپورٹ میں صفر فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ، تجارتی خسارہ 40ارب ڈالرز ہے، روپے کی قدر پر میں بات نہیں کرونگا، وزارت خزانہ کوروپے کی شرح تبادلہ پر بات نہیں کرنا۔

Recommended For You

Leave a Comment