’بلو رانی سے معافی مانگنے کو کہا، پتھری کا دم لال حویلی میں ہوتا ہے‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بلو رانی سے کہا ہے کہ معافی مانگ لے، اسی میں اس کا فائدہ ہے، گردے کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں،پتھری کادم لال حویلی میں بھی کیا جاتا ہے،جس کا فوری افاقہ ہوتا ہے۔

وہ نارووال پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں جلد سیاسی فیصلہ کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک واضح ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

انہوں نے نارووال سے لاہور سیالکوٹ ریل کار ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نارووال تا چک امرو ریلوے ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائے گا، ابھی ہمارے پاس کوچزنہیں ہیں، نئی کوچز کے لیے آج ہی ٹینڈر کیے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر سے انڈیا ٹرین چلانے کے لیے تیار ہیں، بھارت کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی طرف سے پٹری بچھائے ہم اپنی طرف سے بچھائیں گے۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کرتار پور ریلوے اسٹیشن کو سکھوں اور بابا گرونانک کی سوچ کے مطابق تاریخی ریلوے اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment