ناروے کی وزیرخارجہ نے نارویجن پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا ہے

اوسلو (نیوز ڈیسک)۔

ناروے کی وزیرخارجہ مس انے ماری ارکسن نے نارویجن پاکستانیوں کی ناروے میں تعمیری خدمات کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں بشمول اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی اور تعلیمی میدانوں میں ناروے اور پاکستان کے مابین دوطرقہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

اس ملاقات میں پاک۔افغان تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نارویجن وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ناروے کا دورہ کرنے  کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورہ پر ہیں جہاں انہیں ابوظہبی میں ’’۹ویں سربنی یاس فورم‘‘ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس بین الاقوامی فورم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ، پالیسی ساز اور عالمی امور کے ماہرین شرکت کرتےہیں۔

 

Recommended For You

Leave a Comment