ناروے میں پاکستانی کرکٹربہترین کھلاڑی قرار، یہ میری پوری ٹیم کی کامیابی ہے، تجمل شاہ

This slideshow requires JavaScript.

انٹرنیشنل ڈیسک

 نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ نے اس سال ناروے کی قومی کرکٹ لیگ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کی بنا پر ۲۰۱۸ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس حوالے سے گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں ’’شی‘‘ کے علاقے میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل مس ’’گرے بروآس‘‘ نے بہترین کھلاڑی کا خصوصی ایوارڈ سید تجمل شاہ کو پیش کیا۔

سید تجمل شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انکی کامیابی ان کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ اس اعزاز  کے پیچھے کے والدین اور عزیزوں کی دعائیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا تعاون شامل ہے۔

نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ

ناروے کی کرکٹ فیڈریش کے ذرائع کے مطابق، سید تجمل حسین شاہ جو اپنی ٹیم ’’نیشن‘‘ کرکٹ کلب کے نائب کپتان ہیں، نے اس سال مئی سے ستمبر تک منعقد ہونے والی نارویجن کرکٹ لیگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی۔ خاص طور پر انھوں نے ایک اوور میں پانچ وکٹیں گرائی جن میں تین وکٹیں مسلسل ہونے کی وجہ سے ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی ٹورنامنٹ میں ایک اوور میں پانچ وکٹیں لیں اور اسی اوور میں ایک ہیٹرک بھی حاصل کی۔ ٹی ٹونٹی کے اس میچ کے دوران انھوں نے اپنے کل چار اوورز میں اکیس رنز دیئے اور کل سات وکٹیں گرائیں۔

 ۔  ۴۵ اوور کے ایک اور میچ کے دوران انھوں نے کل ۵۴ بالز کروائے جن میں ۴۷ ڈاٹ بالز تھیں جو ایک اور غیرمعمولی کارکردگی ہے۔ 

۔  ۳۴ سالہ سید تجمل شاہ جو گذشتہ سولہ سالوں سے ناروے میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس سے قبل پچھلے سال انہیں ان کے کلب کی طرف سے بہترین بالر کا ایوارڈ دیا گیا اور اس سے قبل وہ ناروے کی کرکٹ فیڈریشن سے بھی بہترین بالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانی نوجوانوں کو کھیل جیسی مثبت اور صحت افزاء سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

Recommended For You

Leave a Comment