’’کشمیری 71 سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں‘‘

 

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 71 سال سے بھارتی فوج اور بھارت کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج منائے جانے والے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجوں کو کشمیر میں بھیجا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی تحریک نہیں جو 8 لاکھ فوجیوں سے نہتے مقابلہ کر رہی ہے، کشمیریوں کی چوتھی اور پانچویں نسلوں کی روح اور جسموں پر بھی زخم ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment