بین المذاہب ہم آہنگی میں پاکستان کا کردار: ڈینش سفیر سے عبدالقدیر خاموش کی ملاقات

This slideshow requires JavaScript.

:اسلام آباد
پاکستان میں متعین ڈنمارک کے سفیررولف ہولمبو
(ROLF HOLMBOE)
نے کہاہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کرداراداکررہاہے ،پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وامان اور استحکام کیلئے تعاون کررہا ہے ڈنمارک ملک بھر میں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں ، مفاد عامہ ، خدمت وفلاح انسانیت میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور اس کا رخیر کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتا ہے ،جس سے دونوں ممالک کے روابط میں مز ید قربت لائی جائے گی اور انہیں مزید بڑھایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کرسچین فیڈریشن انٹرنیشنل کے سربراہ علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش اورعلامہ احسان اللہ صدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرعلامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے ڈنمارک کی طرف سے پوری دنیامیں بین المذاہب ہم اہنگی کے لیے کرداراداکرنے پران کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ پاکستان اورڈنمارک کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ڈنمارک بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کررہاہے ۔ اس موقع پرڈنمارک کے سفیررولف ہولمبونے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،
پاکستان بے پنا ہ قدرتی ذخائر سے بھرپور ہے، جس سے فائدہ حاصل کرکے پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ پاکستانی عوام بہت ملنسار اور خوش اخلاق ہیں ، ڈنمارک اور پاکستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر کررہے ہیں پاکستان اور ڈنمارک کے سفارتی تعلقات ہمیشہ مستحکم رہے آئندہ بھی یہ تعلقات خوشگوار اور مستحکم رہینگے ،انہوں نے کہاکہ ڈنمارک اور پاکستان کے مابین مضبوط سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں، ہم انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے وسیع تر مواقع موجود ہیں،
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات تاریخ کے بہترین تعلقات ہیں، ڈنمارک اور پاکستان کے مابین مضبوط سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور ہم انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ڈنمارک کے پرائیویٹ تاجروں کی سرماریہ کاری سے تجارتی حجم ایک ارب یورو سے بڑھ جائے گا۔پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وامان اور استحکام کیلئے تعاون کررہا ہے یورپ کے ممالک میں پاکستان کی مصنوعات کی مانگ اور ڈنمارک پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سفارتی تعلقات میں مزید حالات بہتر ہوئے ہیںپاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے حالات بہتر ہوئے ہیں اور گزشتہ دوجمہوری ادوار کا مکمل ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment