پاکستان میں تبدیلی کا اثر اوسلو میں: پی ٹی آئی ناروے انیس اگست کو تقریب منعقد کرے گی

اوسلو (پ۔ر)

پاکستان میں تبدیلی کے نعرے کے تحت اقتدار ایک نئی حکومت کو منتقل ہونے کی خوشی کے اثرات دور دراز ملک ناروے میں بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ناروے شاخ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کے وزیراعظم بنننے کی خوشی کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب انیس اگست سہ پہر تین بجے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے دوران میزبانی کے فرائض معروف کمپیئر شاہ رخ سہیل اور خاتون کنول سجاد انجام دیں گے جبکہ اسی موقع پر پی ٹی آئی ناروے کے سابق صدر شاہد جمیل تحریک انصاف کے ناروے میں دفتر کے آغاز کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر کیک کاٹا جائے گا اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ناروے نے ہرخاص و عام کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پی ٹی آئی ناروے کے عبدالرحمان چوہدری اورچوہدری طاہر اکرم کی طرف سے جاری ہونے والے اشتہار کے مطابق، اس تقریب کو ’’انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی خوشی‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

ناروے سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیاں جشن کا سماں ہے اور انہیں پاکستان میں نظام کی تبدیلی اور مشکلات کے حل کے لیے عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment