صنعتی نمائش میں چھاوں فاونڈیشن گوجرانوالہ کی چیرپرسن ثمینہ اشرف کی جانب سے بھی اسٹال لگائے گئے

This slideshow requires JavaScript.

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) صنعتی نمائش میں چھاوں فاونڈیشن گوجرانوالہ کی چیرپرسن ثمینہ اشرف کی جانب سے بھی اسٹال لگائے گئے جس میں کاسمیٹکس، وویمن فیشن، بوتیک پراڈیکٹس کے علاوہ انسانی حقوق کے حوالہ سے  لٹریچر بھی موجود تھا ، اس موقع پر سینئر نائب صدر عرفان الرشید، حمیرا اسلم، نازیہ بلال، ساریہ رانا شہباز مغل، عبدالستار، نیلم وغیرہ بھی موجود تھے اس موقع پر ثمینہ اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے بڑے اور ترقی کرتے ہوئے شہر میں صنعتی نمائش کا انعقاد کرنا انتہائی حوصلہ افزا اقدام ہے، جس سے صرف فیملیز کو ہی فائدہ نہیں  بلکہ کاروبار کو وسعت دینے کا بھی موقع ملتا ہے چھاوں فاونڈیشن واحد ادارہ ہے جو کہ انسانی حقوق کے علاوہ تعلیم و تربیت کے زریعے جہاں معاشرے میں  حقوق کی آگاہی کے لیے دن رات کوشاں ہے وہاں پر  خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے کاروبار کو وسعت دینے کی سرگرمیوں میں بھی خواتین کی مدد اور راہنمائی کر رہا ہے، جب تک خواتین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ حقوق کی آگاہی اور زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ کر حصہ نہیں لیں گی تب تک معاشرے میں خواتین اپنا وقار اور مقام حاصل نہیں کر سکیں گیں جدید دور ک تقاضوں کے مطابق خواتین کی ہر شعبہ ہائے زندگئ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی ضروری ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment