’’کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے چھوڑ رہے ہیں مگر پروا نہیں‘‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بھی بہت سے انکل ساتھ چھوڑ گئے تھے، اب کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے بھی چھوڑ رہے ہیں مگرپروا نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی انتخابی مہم کے دوران رات بھر سفرکیا، ان کی مسلسل 17گھنٹے کی انتخابی مہم صبح 5 بجے تک جاری رہی۔

بلاول کا قافلہ گھارو، ٹھٹھہ، سجاول، گولارچی، بدین، ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچا۔

بلاول بھٹو زرداری صبح ساڑھے 4بجے حیدرآباد پہنچے تو آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، ریلی سے خطاب میں بلاول نےکہا کہ بھٹو اور بے نظیر کی طرح بلاول بھی وعدے پورے کرے گا، ملک کی تقدیر بدلے گا، فوڈ کارڈ اور کسانوں کو بلا سود قرضہ دیں گے، سمندر کا پانی میٹھا کر کے مہیا کریں گے۔

’’کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے چھوڑ رہے ہیں مگر پرواہ نہیں‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے جاگیر داروں سے زمینیں لے کر غریبوں کو دلائیں، ملک کی تقدیر بد لنےکے لیے 25 جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

اس سےپہلےبلاول بھٹو ماتلی سے ٹنڈومحمدخان پہنچے، جہاں ایک کارکن نے ان کی جانب ٹوپی پھینکی جوٹرک میں جا گری، بلاول نے اسے پہن کر شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےمختلف مقامات پرخطاب کیا اور کہا کہ شہید محترمہ کے دور میں بھی سیاسی یتیموں کے ایک ٹولے کو ان کے مدمقابل کھڑا کیا گیا تھا اور آج بھی سیاسی یتیم ان کے خلاف اکٹھے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو فوڈ کارڈز اور کسانوں کو بلاسود قرضہ دیں گے، سمندر کا پانی میٹھا کر کے مہیا کریں گے۔

’’کچھ انکل اور آنٹیاں مجھے چھوڑ رہے ہیں مگر پرواہ نہیں‘‘

بلاول بھٹو گگھر پھاٹک اور گھارو سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچے تھے، جہاں شاہراہوں پر شہری ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔

بلاول بھٹوصبح کو حیدر آباد سے سفر کادوبارہ آغاز کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام میرے ہاتھ مضبوط کریں تو میں بےنظیر بھٹو کا وعدہ نبھا کر پاکستان بچاؤں گا۔

Recommended For You

Leave a Comment