سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے، مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،نثار

Ch Nisar in Taxilla

ٹیکسلا( نا مہ نگار)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ٹیکسلا واہ کینٹ کو اپنا آبائی حلقہ سمجھتا ہوں پور ی دنیا میں میری سیاسی پہچان یہی حلقہ ہے،سیاست میں بہت نشیب وفراز دیکھے ،مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑا رہا،اللہ کے توکل اور مزدوروں کے تعاون سے حلقہ ٹیکسلا واہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اب مجھے ڈبو دیں یا پھر پار لگا دیں، مزدوروں پر منحصر ہے،سیاست میں بہت نشیب و فراز دیکھے مگر ہمیشہ استقامت کا ثبوت دیا اور مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا،ان خیالات کا اظہار انھو ں نے واہ کینٹ میں پی او ایف کے محنت کشوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے ساری مدت اسمبلی میں سو کر گزاردی ہے ،میں نے اس حلقہ سے شکست کے باوجود ترقیاتی کاموں کے انبار لگا دیئے۔تقریب سے ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا الیکشن پی او ایف کے مزدور لڑیں گے، تقریب میں شیخ زیشان سعید ، پی آر او چوہدری نثار راجہ عبد

الطیف،تحصیل صدر فیاض خان تنولی،یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عمار سعید، نعمان احترام ، راجہ محمد ایوب ، راجہ محمد سعید ،ملک اویس چھاچھی،فیض صدیقی،جہانزیب مغل،ملک ثاقب شہزاد،کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان پی او ایف کے مزدور موجود تھے، نظامت کے فرائض راجہ عامر سعید ادا کر رہے تھے۔ 

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment