اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل: پاکستان یونین ناروے نے عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کردیا

اوسلو

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اوورسیزپاکستانیوں کی پاکستان میں قانونی مدد کے لیے ممتاز ماہرقانون عظمت فاروق ایڈوکیٹ کو قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔

یونین کے چیئرمین کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، چوہدری محمد عظمت فاروق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اوورسیزپاکستانیوں کے تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل میں ان کو قانونی امداد فراہم کریں گے۔

عظمت فاروق ایڈوکیٹ نہ صرف قانونی ماہر ہیں بلکہ وہ سول، ریونیو کے معاملات اور مسلم پرسنل لا پر گہری تحقیق اور تجربہ کے حامل ہیں۔  عظمت فاروق ایڈوکیٹ اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف قانونی مدد فراہم کریں گے بلکہ وہ تمام اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو دیگر متعلقہ فورمز پر بھی اٹھائیں گے۔




پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کی یہ دیرینہ خواہش تھی اور یونین کافی عرصے سے ایک مخلص اور ایماندار ماہرقانون کی تلاش میں تھی۔ بلاخر یونین ایک تجربہ کار ماہر قانون کی مشاورت حاصل کرنے میں کامیابی ہوگئی ہے۔ چوہدری قمراقبال نے امید ظاہرکی کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان یونین ناروے ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جو ستر کی دہائی سے نارویجن پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری رضاکارانہ کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

چوہدری عظمت فاروق ایڈوکیٹ سے پاکستان میں اس موبائل نمبر اور پتے پر رابطہ کیا جاسکتاہے:

Cell: +92 3006220479, Address: Sai Law Associates, 9 Jinnah Block, District Courts Tehsil and District Gujrat, Pakistan.

Recommended For You

Leave a Comment