عالمی برادری کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے، علی رضا سید

Chairman Kashmir Council Eu Ali Raza Syed Brussels Belgium

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین کے عہدیداروں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیرکی گھمبیرصورتحال کی طرف توجہ دلانے کے لیے خطوط روانہ کررہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جو پاکستان اور دیگرممالک میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے منایاگیا، اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ یہ اہم خطوط لکھنے کا فیصلہ کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی نے حالیہ دنوں کیا تھا۔

انھوں نے بتایاکہ دیگر عالمی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی خط یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کے معاملات کی اعلیٰ عہدیدار مس فدریکا موگرینی کو بھی بھیجا جارہا ہے جس میں ان کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف دلانے گئی ہے۔

چیئرمین  کشمیرکونسل ای یو نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوض کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کربھارتی مظالم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ عالمی برادری حقائق جاننے کے لیے اپنے مشن مقبوضہ کشمیر روانہ کرے تاکہ مظالم کو فوری طور پر روکوایا جاسکے۔

انھوں نے کہاکہ ہم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوم لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں کے قتل عام کی تازہ لہر کے بعد بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جمعہ کے روز یوم یکجہتی منانے کا اعلان پاکستان، آزاد کشمیر اورمقبوضہ کشمیرکی قیادت نے گذشتہ ہفتے کیا تھا۔

علی رضا سید نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ضروری ہے۔

انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت ظلم کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔ کشمیری اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

یادرہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی مظالم کی نئی لہر کے دوران بیس سے زائد کشمیری شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے جن میں نوجوان کی بڑی تعداد شامل ہے۔

 

Recommended For You

Leave a Comment