پاکستان یونین ناروے کا اعزاز: ملک پرویز نے یونین کے لیے سفیر پاکستان سے شیلڈ وصول کی

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (خصوصی رپورٹ)

ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے گذشتہ سال چودہ اگست کے مشترکہ پروگرام کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پر چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم پاکستان یونین ناروے کو شیلڈ پیش کی۔

یونین کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر نے یونین کی طرف سے شیلڈ وصول کی۔ اس موقع پر چوہدری قمراقبال اورکمیونٹی کے دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ سفیر پاکستان نے چودہ اگست کی مشترکہ تقریب کے انعقاد کے لیے کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور امیدظاہرکی کہ کمیونٹی کے مابین اتفاق و اتحاد آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گا۔

یادرہے کہ گذشتہ سال چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریب سفارتخانے پاکستان کی کاوشوں سے مشترکہ طور پر منائی گئی۔ اس سلسلے میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی نے سفارتخانے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔




واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے نارویجن پاکستانیوں کی ایک سماجی وثقافتی روایات کی ترجمان تنظیم ہے جوایک طویل عرصے سے کمیونٹی کی بلامعاوضہ و بلاتفریق خدمات انجام دے رہی ہے۔ یونین کا قیام متحرک سماجی شخصیت چوہدری قمراقبال کی قیادت میں معرض وجود میں آیا۔ اس تنظیم نے اب تک ناروے میں مقیم پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگوں کے سماجی مسائل کے حل اور ناروے میں پاکستانی ثقافت کے فروغ اوراعلیٰ اقدارکے تحفظ کے لئے اور ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں جدوجہد کی ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment